دھارواڑ:20/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)’’ہمیں لنگایت دھرم کے متعلق پوری جانکاری ہے، اس معاملےمیں پیجاور سوامی جی کو باربار بیان دینے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ ان خیالات کااظہار ریاستی کابینہ کے وزیر ونئے کلکرنی نےکیا۔
5نومبر ہبلی میں منعقد ہونے والی لنگایت ریلی کے پوسٹر کا اجراء کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتےہوئےپیجاور سوامی جی کے بیان کی مذمت کرنے کے بعد بتایا کہ غیر ضروری طورپر پیجاور سوامی لنگایت طبقہ کے معاملے میں مداخلت کرتےہوئے الجھن پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور صاف صاف کہا کہ ہمیں ان سے کسی ہدایات کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر کلکرنی نےکہاکہ ویرشیوا ، لنگایت کا ہی ایک اندرونی حصہ ہے اس سے الگ نہیں ہے ، البتہ لنگایت اور ویر شیوا دونوں ایک نہیں ہونےکا خیال ظاہر کیا۔
ا س موقع پربیلور نشکل منٹپا کے نجگنانند سوامی جی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ پیجاور سوامی کی عزت کرتےہیں مگر وہ ایک مخصوص نظریہ کے روحانی پیشوا ہیں پورے مذہب کے نہیں ہیں۔ لنگایت کے الگ دھرم کی مانگ کے پیچھے کئی مقاصد اور وجوہات ہیں، ہمیں پیجاور سوامی کے رہنمائی کی ضرور ت نہیں ہونے کی بات کہی۔ پیجاور سوامی سچ کی حمایت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو انہیں لنگایت دھرم کے متعلق سچائی کو ظاہر کرنا چاہئے نہ کہ الجھن۔ انہیں بھی لنگایت دھرم کی مانگ کی حمایت کرنی چاہئے۔ البتہ انہیں اس معاملے میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہونے کی بات کہی۔